قومی وحدت اور اطمینان کیلئے ملک میں فوری انتخابات ناگزیر ہیں: مولانا فضل الرحمان

امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے دنیا غیر مستحکم ہوگی تو امریکا کی بادشاہت قائم رہے گی اور امریکا کی خواہش ہے کہ ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ قومی وحدت اور اطمینان کے لیے ملک میں فوری طور پر انتخابات کیے جائیں، الیکشن کے نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاق اور خیبرپختونخوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے اس سے حکومت اور عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات 3 ماہ قبل ہونی چاہیے تھی ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امن و امان لا سکتی ہے نہ ہی معاشی استحکام، پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا، ہماری حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے، ایف اے ٹی ایف اور عالمی مالیاتی اداروں نے ہمیں یرغمال کیا ہے پاکستان کی تقسیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیے