وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور اور پورے پنجاب کی خوشیوں کی محافظ ہیں، جن کی ہدایات پر بسنت کے انتظامات کو مو¿ثر اور محفوظ بنایا گیا ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عظمی بخاری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے شہریوں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کا یہ پرامن انعقاد آئندہ برسوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے شہر لاہور کی فضا میں روشن ہونے والی امن کی شمعوں نے محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام عام کیابسنت کے تیسرے اور آخری روز شہر کی فضاو¿ں میں امن اور امید کی شمعیں روشن کی گئیں، جنہوں نے آسمان کو خوبصورت مناظر سے سجا دیاانہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر کے ثابت کیا کہ وہ اپنے تہوار اور ثقافتی ورثے کا تحفظ خود بھی کر سکتے ہیں۔