سپین(نمائندہ نون ٹائمز) ممتاز کاروباری وسماجی شخصیات چوہدری محمد ارشد دیتوال اور چوہدری محمد اسجدآف بتوریا کی جانب سے پاکستانی ایمبیسی میڈرڈ سے تشریف لانی والی محترمہ مریم مشتاق سیکنڈ سیکرٹری اور محترمہ کومل ذوالفقار کونسلر اسسٹنٹ کے اعزاز میں بتوریا کے معروف ریسٹورینٹ تندوری پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری ارشد دتیوال نے پاکستانی ایمبیسی میڈرڈ کی ٹیم کا خصوصی طور پر بتوریا آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی ایمبیسی کا یہ اقدام نہایت قابل تحسین ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے پاکستانی کمیونٹی کو ان کے رہائشی علاقوں میں جا کر اتھارٹی لیٹر کی سہولت فراہم کرنا ایک تاریخی عمل ہے جسے دیار غیر میں بسنے والا ہر پاکستانی یاد رکھے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین و علامہ مولانا نعیم رضا نے کہا کہ بتوریا کمیونٹی میڈرڈ ایمبیسی سے آنے والے معززمہمانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کمیونٹی کو پورے دن کے سفر اور دیگر اخراجات سے بچایا اور یہ سہولت ان کی مرکزی جامع مسجد محمدیہ جلالیہ دمنگو بلتریان بتوریا میں دی۔ تقریب میں دیگر مہمانان گرامی میں بلباو سیممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ناصر مہر،صدر مسجد کمیٹی حافظ قاری عنصر، راشد محمود بامتہ، راجہ الیاس خان اور دیگر بھی شریک تھے





