اسلام آباد بم دھماکے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی ‘تحقیقات میں حقائق سامنے آگئے ‘ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت میں حیرت انگیزا نکشافات سامنے آئے ہیں انٹیلی جینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کرلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں، آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کے نتیجے میں کیے گئے حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی زیر حراست ہے ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ہے خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، حملہ آور ایک ہفتہ پہلے بھی مسجد سے ہوکر گیا خودکش بمبار افغانستان چار مہینے رہ کر آیا، شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق خود کش بمبار نے مسجد میں گھسنے سے پہلے فائرنگ کی پھر خود کو اڑلیا۔