اسلام آباد:ایف آئی اے کی طرف سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ کار پھیلا دیا گیا ہے بینکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی کیس کا تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چالان مکمل کر لیا ہے، جلد عدالت میں پیش ہوگا، کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا ہے سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بیکنگ عدالت کو بتایا ہے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔