اسلام آباد:بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے حکومت پر عزم ہے پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عالمی ڈیجیٹل اپریٹر کمپنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو کی زیر قیادت آنیوالے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں نوجوان آبادی کا ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رحجان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔