کراچی:شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایسے منصوبے متعارف کروائے گئے جن سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے، جن میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شامل ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی پروجیکٹ کے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیںسندھ میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی جس سے نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔