ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کا کردار ہی پاکستان کی فتح ہے:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

لاہور:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کا کردار ہی پاکستان کی فتح ہے ایکسپو سینٹر لاہور میں گیارہویں سہ روزہ پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو 2026 کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خودمختاری، سالمیت، جمہوریت اور معیثیت کے لیے ایک ہونا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی فتح ہے، اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیںتمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں اور پوائنٹ اسکورنگ نہ کریںان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں ایٹمی ملک ہونے کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، چیئرمین سینیٹ کیلئے نو کروڑ روپے کی لگڑری گاڑی کی خریداری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گاڑی قانون کے مطابق خریدی گئی،چیئرمین سینٹ کیلئے گاڑی کی خریداری کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے یہ گاڑی اپوزیشن لیڈر کے لیے خریدی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب ہوجائے