اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی کے لیے ایپ تیار کر لی جس کے ذریعے پیٹرول کم قیمت مل سکے گاذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی ایپ فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے جس کے بعد ایپ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گاذرائع کے مطابق موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے تاہم 800 سی سی گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا پیٹرول پر سبسڈی ٹو تھری ویلرز گاڑیوں پر دی جائے گی جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیگر صارفین تک منتقل کیا جائے گاہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گااس حوالے سے ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی نوزلز مختص کی جائیں گی اور ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز بھی فراہم کیے جائیں گے