پیٹرول بحران: ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایہ جات آسمان چھونے لگے

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات براہ راست پاکستان پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں‘ حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے لیے فیول مہنگا کیے جانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیاجہاں قومی ائیر لائن پی آئی اے کے کرایہ جات میں ہوشربا اضافہ کیاگیا ہے وہیں بین الاقوامی پروازوں کے کرایہ جا ت بھی آسمان چھونا شروع ہو گئے ہیں‘ مختلف ایئرلائنز نے پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے، پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے اور ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیاخیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اسی کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے دوسری طرف کمرشل طیاروں کے فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے