ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا سپریم لیڈر کو خط

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی