امریکی حملے کا خدشہ: بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنا شروع کردیا

امریکا سمیت متعدد ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایران خالی کرنے کی ہدایت کے بعد مودی سرکار نے بھی اپنے عوام کے لیے پیغام جاری کردیابیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت واپس آنے کا موقع نہیں مل رہا تو فوری طور پر دستیاب نقل و حمل کے ذرائع بشمول تجارتی پروازوں کے ذریعے ایران چھوڑ کر کسی دوسرے محفوظ ملک چلے جائیں ایران سے فوری نکلنے کی یہ ہدایت موجودہ بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دی گئی ہے بھارت میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک اہم سفارتی انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام بھارتی شہری بشمول طالب علم، مسافر، تجارتی افراد، مذہبی زائرین وغیرہ فوری طور پر وطن واپس آجائیںبھارتی سفارت خانے نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ سے باقاعدگی سے رابطہ کریں اور اپنے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی معاونت کے لیے سفارتخانے کے ہیلپ لائن نمبرز اور رجسٹریشن لنک کا استعمال کریں۔