راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سیکیورٹی کا لازمی حصہ ہے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے پاکستان اس شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا تاکہ دونوں برادر عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ابوظہبی میں نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی دونوں رہنماو¿ں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل رابطہ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیافیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری سرمایہ کاری اور مسلسل تعاون پر حکومت امارات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔