سزائے موت اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف آواز اٹھانے والی نرگس محمدی کوایرانی عدالت نے سنگین الزامات کے تحت چھ سال کی قید کی سزا سنا دی ‘ نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کے وکیل کے مطابق نرگس پر 2 سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے سزا کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے نرگس محمدی کو جرائم کی منصوبہ بندی اور ملی بھگت کے الزام میں ایرانی عدالت نے سزا سنائی ہے خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کئی سالوں سے مختلف الزامات پر ایران میں قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔