امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کوہوا میں اڑاتے ہوئے گرین لینڈ میں فرانس اور کینیڈا نے اپنے قونصل خانے کھول لیے فرانسیسی سفیر کرسٹوپ پیرِسوٹ اور نئے فرانسیسی قونصل جنرل ڑاں نویل پوئریئر نے گرین لینڈ کے دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کا قونصل خانہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا مظہر ہے جس کا مقصد امریکا کو کوئی پیغام دینا نہیں ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ کے دارالحکومت نوٹاک میں اپنا قونصل خانہ باضابطہ طور پر کھول دیادونوں ممالک کے اس اقدام کو ڈنمارک کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون کے طور پر پیش کیا گیا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب صدر ٹرمپ نے دوسری بار گرین لینڈ پر ملکیت کا دعویٰ کیا ہے مگر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ مضبوط تعلقات اسی وقت بنتے ہیں جب مشکلات میں دوست ساتھ کھڑے ہوں اور فرانس اس عزم کے ساتھ حاضر ہے یاد رہے کہ کینیڈا نے دسمبر 2024 میں جب کہ فرانس نے جون 2025 میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔