واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرا ن اگر اگلے 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہیں کرتا تو اسے جنم بنا دیں گے میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن دیے تھے وقت نکلتا جا رہا ہے ان پر جہنم برسانے کے لیے 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیںمعاہدہ نہ ہوا توآبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوو¿ں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملے کیے جائیں گے یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا، ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے مرکزی کمانڈرز اور اہم شخصیات شہید ہوگئی تھیں جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں خطے میں قائم امریکی بیسز اور اسرائیل کو نشانہ بنایا۔