ایران صرف مستقل اور جامع جنگ بندی قبول کرےگا48گھنٹے کی تجویز کو ایران نے مسترد کر دیا

ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہ سیزفائر ہماری شرط پر ہوگا جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا ایران نے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیںایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ایران صرف مستقل اور جامع جنگ بندی کو قبول کرے گا عارضی سیز فائر قابل قبول نہیںواضح رہے کہ ایران نے تاحال امریکا کی 15 نکاتی تجویز پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا تاہم موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوری طور پر کسی پیش رفت کا امکان کم ہے۔