امریکہ اور اسرائیلی حملوں سے ہزاروں ایرانی بے گھر ‘ 33ہزار سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا

امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے باعث 1,869 خاندان بے گھر ہو کر رہائشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ان میں سے تقریباً 1,245 خاندانوں کو شہر کے مختلف 23 رہائشی کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے ان اعدادو شمار کا تہران کے میئر کے ترجمان محمد خانی نے ایک پریس بریفنگ میں کیا انہوں نے بتایا کہ متاثرہ گھروں میں نقصان کی نوعیت مختلف ہے۔ کچھ گھروں میں شیشے، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹنے جیسے معمولی نقصانات ہوئے ہیں، جبکہ کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں مکمل تعمیر نو یا بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے اب تک شہر میں تقریباً 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے اب تک 4 ہزار سے زائد گھروں کی مرمت کا عمل شروع کیا جا چکا ہے