ایران میں فضائی حملوں سے شہادتوں کی تعداد 1348 تک پہنچ گئی

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے 13 ویں دن بھی حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ایران کی طرف سے جاری میزائل حملوں، سائبر حملوں اور آبنائے ہرمز میں سمندری تناؤ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں امیر سعید ایراوانی کے مطابق اب تک 1,348 شہری جاں بحق اور 17,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں یونیسف کے مطابق 1,100 سے زائد بچے بھی متاثر ہوئے ہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کو شکست دی جا چکی ہے اور جنگ میں اب مزید دیر نہیں لگے گی اسرائیل میں 14 فوجی زخمی ہوئے جبکہ لبنان کے بیروت میں اسرائیلی حملے میں سات ہلاک اور 21 زخمی ہوئے تیل اور عالمی تجارت پر بھی اثر پڑا، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی بین الاقوامی توانائی ایجنسی 400 ملین بیرل خام تیل مارکیٹ میں جاری کر رہی ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے ایران کے سائبر حملے میں ’ہنڈالا‘ گروپ نے طبی آلات بنانے والی کمپنی ’اسٹرائیکر‘ کے نیٹ ورک کو متاثر کیا اور 50 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چرایا علاوہ ازیں، ایران نے پاسداران انقلاب کے ذریعے اسرائیل پر حزب اللہ کے ساتھ مشترکہ میزائل حملے کیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ ختم کرنے کے لیے تین شرائط رکھی ہیں ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں حملوں سے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں