عید الفطر سے قبل ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے وزیراعظم شہباز شریف کی باقاعدہ منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔