صرف ایک منٹ میں تیار، لیڈی گاگا نے اپنی 3 چیزوں والی میک اپ روٹین بتا دی

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے مداحوں کے ساتھ اپنی انتہائی مختصر اور آسان میک اپ روٹین شیئر کر دی جس میں وہ بغیر میک اپ کے بھی نظر آئیں۔40 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے صرف تین میک اپ پراڈکٹس استعمال کر کے ایک منٹ میں اپنا لک مکمل کیا۔ویڈیو کے آغاز میں لیڈی گاگا کو گلابی فیس ماسک اتارتے دیکھا گیا جس کے بعد انہوں نے آنکھوں کے نیچے، منہ کے اطراف اور ماتھے پر کنسیلر لگایا۔کنسیلر بلینڈ کرنے کے بعد گلوکارہ نے گالوں، پلکوں، جبڑے، ماتھے اور ناک پر کونٹور کیا اور آخر میں براؤن لِپ لائنر لگا کر اپنا میک اپ مکمل کر لیا۔لیڈی گاگا نے اپنی اس مختصر روٹین کو ’مائی ہولی ٹرینیٹی‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کنسیلر، کونٹور اور لِپ لائنر وہ تین چیزیں ہیں جن کی مدد سے وہ فوری طور پر تیار ہو سکتی ہیں۔