اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ کرنے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب رضا کے ایک ڈرامے ’رحمت‘ میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے وہیں حالیہ قسط میں ان کا لباس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ڈرامے کے ایک منظر میں زینب رضا نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز کئی ناظرین کے نزدیک غیر معمولی طور پر بولڈ تھااگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی تاہم لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔واقعے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔بعض افراد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے پروگراموں میں لباس کے انتخاب میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے جبکہ کچھ نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔