اداکارہ سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی‘ تصویر نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دوسرے بیٹے کی آمد کے ایک ہفتے بعد مداحوں کو آہوجا خاندان کے نئے رکن کی پہلی جھلک دکھا دی۔ اداکارہ نے 29 مارچ کو اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ دوسرے بیٹے کو جنم دیاکچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں سونم ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہیں، آنکھیں بند، چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ، اور اپنے نومولود بیٹے کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ بچہ سفید کپڑے میں لپٹا ہوا ہے، مشکل سے نظر آ رہا ہے، مگر تصویر کا مرکز وہی ہے جوڑے نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے 29 مارچ کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے دی تھی، جو نہایت خوبصورت اور پرخلوص تھا۔