معروف فلم ساز رنجیت بالاکرشنن کو ایک اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے ایکشن لیاالزام ہے کہ رنجیت نے اداکارہ کو ایک کارواں میں بلا کر مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا اور ہراسانی کی کوشش کی جنسی ہراسانی، خواتین کی عزت مجروح کرنے، ناجائز قید اور غیر اخلاقی حرکات جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیںپولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔