بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نے اپنی حمل کی خبر شیئر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے تاہم زیادہ تر لوگ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں سامنے آنیوالی تصویر کو لیکر صارفین اس حوالے سے کشمش کا شکار ہیں کہ آیا وہ حمل سے ہیں یا یہ تصاویر آے آئی سے بنوائی گئی ہیں31 مارچ کو 35 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ حاملہ دکھائی دی گئی ہے واضح رہے کہ 2024 میں پونم پانڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سروائیکل کینسر سے انتقال کر گئی ہیں، لیکن ایک دن بعد واپس آ کر اسے آگاہی مہم کا حصہ قرار دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھایہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا