تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ایک غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق مس گرینڈ تھائی لینڈ کی ایک امیدوار کے ساتھ اسٹیج پر دلچسپ صورتحال پیش آئی جب تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گرگئے۔لائیو اسٹریمنگ ویڈیو میں دیکھا گیاکہ وہ کچھ لمحوں کے لیے بولنے میں دشواری محسوس کرتی رہیں اور پھر کیمرے سے رخ موڑ کر انہیں دوبارہ درست کرنے لگیں اس غیر معمولی لمحے کے باوجود کامولوان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پورے اعتماد کے ساتھ اسٹیج پر واک مکمل کی بتایا گیا ہے کہ18 سالہ ماڈل کامولوان چناگو اپنی تعارفی تقریر کے بیچ میں تھیں کہ اچانک ان کے دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے گئے امیدوار کے اس پراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا