لاہور:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں راولپنڈیز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا یاسر خان (83) اور کپتان محمد رضوان (41) کی 125 رنز کی اوپننگ شراکت کی راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنزبناکر ناٹ آوٹ رہے ۔