پاکستانی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ہمارے ملک کی شاہ رخ خان ہیں: رابعہ انعم

پاکستان کی نامور میزبان واینکر رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا تاہم صارفین کا ماننا ہے کہ ماہرہ خان پاکستانی ایکٹنگ کوئین ہیں عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار ہیں، ان کی شخصیت اور ان کا آورا مجھے غیر معمولی لگتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہوتیں تو انہیں بہت زیادہ سراہا جاتا اور انہیں ٹاپ اسٹار کا درجہ دیا جاتا اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو شاید ان کی حیثیت کچھ اور ہی ہوتی یاد رہے کہ وہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیںآج کل وہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ کر رہی ہیں اور اپنی میزبانی کے باعث خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں ‘رابعہ انعم ایک باصلاحیت پاکستانی ٹی وی میزبان اور کاروباری خاتون ہیں، جو کراچی میں اپنا بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی سے بطور نیوز اینکر کیا اور کئی سال تک وہاں خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہوں نے یہ پیشہ چھوڑ دیارابعہ انعم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔