لاہور:ایکسپریس رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ کی میزبان واداکارہ جویریہ سعود نے پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا جویریہ سعود ایک اداکارہ، رائٹر اور میزبان ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں‘حال ہی میں جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ان کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ اچھا کام کر رہے ہیںجویریہ سعود کا پروگرام ’پیارا رمضان‘ اس ماہ کے دوران سب سے زیادہ وائرل پروگرامز میں شامل رہا اور خاص طور پر پروگرام میں شامل مولانا آزاد جمیل کے ساتھ عجیب وغریب فون کالز سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں