رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان

پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے رجب بٹ نے 2024ءمیں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی سراہا تھاحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ وہ اب اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے کیونکہ وہ منافقت پر مبنی دوستی اور رشتے نہیں چلانا چاہتے رجب بٹ کے مطابق اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا، میرے برسوں پرانے دوستوں کی تضحیک کی کسی کو گینڈا تو کسی کو کچھ کہا اور کئی ایسے پیغامات بھی ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے اور وہ اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ان کا بیٹا کیوان بہت اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور ان کی تمام دولت بھی بیٹے کے نام ہوگی۔ کوئی مجھے اپنے بیٹے سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اسی لیے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔