پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں آگاہی دیںفائزہ حسن حال ہی میں فوشیا کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی اس دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکہ دہی اور شادی کے بعد تعلقات ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے؟ فائزہ حسن ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں، جنہوں نے ’برنز روڈ کی نیلوفر‘ سے لے کر ’آپّا شمیم‘ اور اب ’تم لڑکے بھی نا‘ تک انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیااداکارہ فائزہ حسن دو بچوں کی ماں بھی ہیں، جن میں 17 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا شامل ہیں اس سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکہ دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔