اگلے پند ر ہ سال میں دنیا میں 1.2ارب افراد کو روزگار کی ضرورت ہوگی:عالمی بینک

اسلام آباد:عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا میں اگلے 10 سے 15 برس کے دوران 1.2 ارب نوجوانوں کا اضافہ ہوگا جنہیں نئے روزگار درکار ہوں گے جبکہ صرف 40 کروڑ کو روزگار میسر ہوگابے روزگاری کی شرح میں کمی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے سستی توانائی کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات، جامع پالیسی سازی اور مالیات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں روزگارکے متلاشی افراد کی تعداد 1.2 ارب تک اضافہ ہوگا جن میں سے تقریباً 40 کرو ڑ افراد کو روزگار دستیاب ہوگا جبکہ 2050 تک دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریباً 80 فیصد حصہ ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہوگا جس کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو جامع اقدامات کی ضرورت ہوگی عالمی بینک کے مطابق 2050 تک دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریباً 80 فیصد حصہ ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہوگا جس کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو جامع اقدامات کی ضرورت ہوگی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ترقی پذیر ممالک میں ایک ارب 40 کروڑ نوجوان افرادی قوت کا حصہ بنیں گے، جبکہ انہی ممالک میں صرف 40 کروڑ نئی ملازمتیں متوقع ہیں، اس طرح 80 کروڑ نوجوان واضح مواقع سے محروم رہ جائیں گے۔