میٹا کا سیمی کنڈکٹر کمپنی سے100 ارب ڈالر کا معاہدہ‘ دس فیصد شیئرز ہونگے

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز (اے ایم ڈی) سے اے آئی چپس خریدنے کے لیے 100 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیامعاہدے کے تحت میٹا کے پاس اس سیمی کنڈکٹر کمپنی میں 10 فی صد شیئرز بھی ہوں گے یہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والے بڑے چِپ سپلائی معاہدوں کی تازہ ترین کڑی ہے، جو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ٹیک کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لیے اس صنعت میں کتنی بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیںمیٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے ایم ڈی کی جدید ترین چِپس ایم آئی 450 خریدے گی تاکہ اپنے ڈیٹا سینٹرز کی کارکردگی کو مزید مضبوط اور تیز بنایا جا سکے یہ معاہدہ گزشتہ سال ہونے والی اس ڈیل کی یاد دلاتا ہے جو اے ایم ڈی اور اوپن اے آئی کے درمیان طے پائی تھی، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے اے ایم ڈی میں حصص حاصل کیے تھے۔