پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ گئی‘ جنوری 2026 میں 3,881 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2026 کے دوران 3,881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی پنجاب میں 52فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ 1,998 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی اس کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 19فیصد کے ساتھ 747، سندھ میں 15فیصد کے ساتھ 601، خیبر پختونخوا میں 9فیصد کے ساگھ 343، گلگت بلتستان میں 2فیصد کے ساتھ 127 اور بلوچستان میں 2فیصد کے ساتھ 65 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں شعبہ جاتی تجزیے کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے جہاں 729 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں رجسٹرڈ ہونے والی ان نئی کمپنیوں میں 82 چین، امریکا، افغانستان، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، پالاو¿، جنوبی افریقہ، البانیہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا، اسپین اور یوکرین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیاں بھی شامل ہیںان رجسٹریشنز میں سے 99.9فیصد ایس ای سی پی کے سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئیں نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4 ارب روپے رہا، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 83ہزار 540 ہوگئی ہے کارپوریٹ ڈھانچے کے لحاظ سے نجی لمیٹڈ کمپنیاں نئی رجسٹریشنز کا 59فیصد رہیں جبکہ سنگل ممبر کمپنیوں کا حصہ 38فیصد تھا۔ باقی ماندہ فیصد میں پبلک اَن لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں اور لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپس شامل ہیں۔