لاہور: ہڈیوں اور کیلشیم کے مخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلنے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے میڈیکل سٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیاٹیسٹنگ میں انکشاف ہوا کہ ادویات کے مخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، اس کے علاوہ درد کا مخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہواڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیااسلام آباد کی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزکی میڈیکل سٹورزمیں فروخت ہورہی ہے محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل سٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا’یہ امر قابل ذکر ہے کہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں