گجرات :مورخہ 10 اکتوبر 2025 کو 05:35 بجےشام گجرات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز ¡¡ کے نواحی گاؤں ساروکی میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلٰی افسران بھاری نفری سمیت فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی,کرائم سین یونٹ اور دیگر ٹیموں کے ذریعے شواہد اکھٹے کیے۔مقتول کی شناخت محمد امین ولداحسان علی ساکن ساروکی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی عابد حسین کی مدعیت میں 3 نامزد جبکہ 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کروایا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم زین العابدین ولد کرامت علی نے دیگر ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد امین کو انتہائی بےدردی سے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔اور بعد ازاں پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جانب سے قتل کی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ایس پی انویسٹِگیشن مہر محمد ریاض کی سربراہی میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔پولیس نے روپوش مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ ہائے گرفتاری حاصل کرلیے۔ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ فیز ¡¡ احسان لطیف Si نے دیگرپولیس ٹیموں کے ہمراہ انتہائی محنت،جانفشانی سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے قتل کی واردات کرکے روپوش ہونےوالا مرکزی مجرم اشتہاری زین العابدین ولد کرامت علی ساکن ساروکی کو گرفتارکرلیا۔سفاک مجرم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رائفل 244بور بھی برآمد کرلی گئی۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔