پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آٹھ ماہ میں 220 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 220 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 63 ارب روپے سے زائد اضافی ریونیو حاصل کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکس وصولی 156.3 ارب روپے رہی تھی یہ بات چیئرمین پی آر اے کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس ریونیو اہداف سے متعلق اجلاس میں بتائی گئی چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس سیکٹرز کے قیام سے ٹیکس وصولی میں واضح اضافہ ہوا ہے اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس کولیکشن ہدف کے حصول کے لیے مزید انتظامی اصلاحات کی جائیں گی۔