گجرات:الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات کی جانب سے لالہ موسیٰ اور گردونواح کے 100مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔ یہ راشن پیکجز جناب عبدالباسط کی جانب سے عطیہ کیے گئے، جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے اس کارِ خیر میں بھرپور تعاون کیا۔یہ فلاحی سرگرمی صدر الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کی باعزت معاونت اور ان کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنا تھا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ ڈاکٹر سید حیدر علی . چوہدری عمران باسط ۔ارشد انصاری سمیت جماعت اسلامی اور الخدمت فاو¿نڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع گجرات آئندہ بھی فلاحی سرگرمیوں اور ریلیف پروگرامز کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک مدد پہنچائی جا سکے۔