گجرات:فاطمہ جناح پارک لالہ موسیٰ میں میونسپل کمیٹی لالہ موسٰی کی جانب سے صفائی، گھاس کی کٹائی اور پارک کی خوبصورتی کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تنویر عباس کی زیرِ قیادت پارک میں صفائی ستھرائی کا خصوصی آپریشن کیا گیا، لانز کی گرومنگ اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار تفریحی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔