اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سرائے عالمگیر کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے بولی کے مرحلے، طلب و رسد اور مقررہ طریقہ کار کا جائزہ لیا تاکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مناسب سطح پر برقرار رہیںاس موقع پر آڑھتیوں اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے اور سرکاری قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم ہو سکے۔