ڈی آئی خان:گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ڈی آئی خان کے علاقے شکر درہ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے جنگلات میں گولڈ مائننگ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی پولیس نے بتایا کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔