توشہ خانہ ٹو کیس ٰعمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر اعتراضات نہیں بتائے گئے: سلمان صفدر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور بروقت اپیلیں دائر نا ہونے کے آفس اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراضات کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا، جب ہم نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی تو 14 فروری ہمیں بتایا گیا آپ کی اپیلوں پر اعتراض ہے۔ طے شدہ اصول ہے اپیل ایک دفعہ دائر ہو جائے تو اس کو وقت پر ہی دائری کہیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے مطابق غلطی ہمارے طرف سے نہیں ہے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ 21 اور 22 سال وکالت کے بعد یہ ہے کہ وکیل جب اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو یہی ہوتا ہے جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر، بانی اور بشری کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ معذرت چاہتا ہوں دوبارہ آپ کے پاس آنا پڑا، کچھ اعتراضات آفس نے لگائے تھے میں نے اپیل وقت پر دائر کی، 20 دسمبر کو سزا کا فیصلہ ہوا 29 دسمبر کو اپیلیں دائر کی اور اپیلیں دائر کرتے وقت مصدقہ نقل فیصلے کی اپیلوں کے ساتھ لگائی تھیں۔