سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے سے گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنان پر پولیس تشدد کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ گرفتار کارکنان کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں پولیس تشدد ثابت ہوچکاہے پولیس نے گرفتار کارکنان کو شدید تشدد کے بعد جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاتھا۔ پولیس تشدد سے زخمی کارکنان کو فریکچر، انجریز اور ہیڈ انجریز تھیں عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات اور مقدمہ درج کرے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کی جج سارہ جونیجو کے روبرو دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل طاہر اقبال ملک ایڈووکیٹ نے درخواست کی کہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ 2022کے اسپیشل قانون کی سیشن فائیو اور سب سیکشن ٹو کے تحت کسٹڈی میں ٹارچر کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیاجائے عدالتی حکم کے مطابق جو ڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار کارکنان کے میڈیکو لیگل رپورٹ کا حکم دیاتھا۔ میڈیکو لیگل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کی گئی جس میں ثابت ہواکہ کارکنان پر پولیس تشدد کیا گیا میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق کارکنان پر پولیس تشدد کیاگیا۔