ٹول پلازوں کی اوپن اور شفاف انداز میں نیلامی احسن اقدام: شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ان کی ٹیم کو این ایچ اے کی آمدنی میں اضافے، موٹر ویز اور ہائی ویز پر حفاظتی اقدامات پر مو¿ثر عمل درآمد، سروس ایریاز کی بہتری اور دیگر اقدامات پر سراہا گیااجلاس کو این ایچ اے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025 میں این ایچ اے کی آمدنی 66.8 ارب روپے سے بڑھ کر 109 ارب روپے تک پہنچ گئی، جس میں 63 فیصد اضافہ این ایچ اے کے ٹول ٹیکس وصولی اور دیگر اقدامات سے ممکن ہوااجلاس میں بتایا گیا کہ موٹر ویز پر ایم ٹیگ استعمال کرنے والے صارفین کی شرح 20 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گئی جبکہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر ایکسل لوڈ کی پابندی کی شرح بالترتیب 90 اور 95 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی بلکہ سڑکوں پر دباو¿ میں کمی اور ان کی میعاد میں اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ این ایچ اے کے ٹول پلازوں کی اوپن اور شفاف انداز میں نیلامی ایک احسن اقدام ہے۔ موٹرویز کی مرمت کے دوران کام کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے۔