وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمان کو بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماو¿ں و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرکا کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی اس موقع پر یہی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کی گئیںاجلاس کے شرکا نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیااجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماءاسلام مولانا فضل شریک تھے اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ شرکا نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا۔