انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوض کیا گیا فیصلہ سنا دیاپراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور سرکاری وکیل مقرر کر کے آخری گواہ پر جرح کروائی جائے۔ ملزمہ مسلسل دانستہ پیش نہیں ہو رہی یہ رویہ غلط ہے، آخری گواہ رہ گیا لہٰذا سرکاری وکیل مقرر کر کے جرح مکمل کروائی جائے علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئی تھی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے عدم پیشی پر حاضری معافی درخواست کی سخت مخالفت کی تھی وکیل صفائی اور پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔