ضلعی امن کمیٹی اجلاس: امن و امان، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی پر زور

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین اور ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ضلعی امن کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی‘افسران کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے جذبے کے فروغ کے لیے اجتماعی اور سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ضلع گجرات ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور اس فضا کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ علمائے کرام حب الوطنی کے جذبے کے تحت اپنا مو¿ثر اور مثبت کردار ادا کریں تاکہ اتحاد و اتفاق کی فضا مزید مستحکم ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک یا عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباءسحر، پیر سید سعید احمد شاہ گجرات، سید الطاف عباس کاظمی سمیت ضلع بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، نمائندہ انجمن تاجران جاوید بٹ اور نمائندہ پی ایف یو جے گجرات ڈاکٹر عرفان مغل سمیت دیگر اراکین شریک تھے اجلاس میں ایرانی شہداءکے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ شرکا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تحفظ اور اس کے اداروں کا استحکام ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور دہشتگردی کے خاتمے تک قومی یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔