پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں اپنا آخری گروپ آسٹریا کےخلاف کھیلے گا

پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گامصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد دوہزار تینتیس تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو دوہزار دو سو سینتیس کردیا ہے، جس کی بنا پر پاکستان کی اب درجہ بندی چودہ سے بارہ ہوگئی ہے۔