پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گاسلمان نصیر نے بتایا کہ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے، ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیںسلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گاانہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔