ایران اسرائیل جنگ:برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں تیل کا بحران جنم لینے لگا

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور مشرق وسطی میں تیزی کیساتھ بدلتی ہوئی صورتحال نے برطانیہ میں پیٹرول کے بحران کو جنم دیدیا‘ پیٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن ختم ہوتا دکھائی دینے لگا‘ عوام کی اکثریت صورتحال کے پیش نظر اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول بھروانے کیلئے اسٹیشنوں پر پہنچ رہی ہے ‘ ریکارڈ سطح پر تیل کی فروخت پہنچنے کے بعد تیل کی قلت پید اہو گئی ہے ‘ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحری جہازوں اور بندرگاہوں پر ایرانی حملوں کے بعد کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو معطل کررکھا ہے ‘ مشرق وسطیٰ میں تنازعات نے مغرب میں ایندھن کی نقل و حمل کو شدید متاثر کیا ہے دوسری طرف تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ جولائی 2024 کے بعد سے ریکارڈ کی گئی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ڈبل اے کی طرف سے ایک پیغام میں کہاگیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے حوالے سے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں مگر اس پیغام کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد پمپس پر پہنچی ‘ جنوبی لندن کے بیکن ہیم میں والیرو گیراج میں پیٹرول مکمل طور پر ختم جبکہ دیگر کئی مقامات پر شارٹ ہے ‘ لوگ نہ صرف گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کرا رہے ہیں بلکہ پیٹرول کین لیکر پہنچنے والوں کی بڑی تعداد بھی قلت کے باعث پریشان ہے ۔